للتواصل

+917057058365

Phone number

محسلة

Address location

Roti Maker Machine Inauguration

جامعہ محمدیہ کوکن میں “روٹی میکر مشین” کے افتتاح کی مناسبت سے ایک شاندار پروگرام کا‌ انعقاد

جامعہ محمدیہ کوکن مہلہ اپنی نوعیت کی منفرد تعلیم گاہ ہے۔ یہ علم کا وہ چمن ہے جس میں اثری علوم کے ساتھ عصری علوم کی خوشبو بھی بسی ہوئی ہے۔ یہاں کا طالب علم گویا دینی و دنیاوی علوم کا گلدستہ ہے۔ جامعہ ہذا  ڈاکٹر سفیان قاضی کی قیادت میں نئے عزم و حوصلہ کے ساتھ بلندی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔ یہ دانشکدہ اللہ کے فضل کے بعد ڈاکٹر صاحب کی سرپرستی میں مخلص اساتذۂ کرام کی جد و جہد اور سعی و کوششوں سے طلبہ کی تعلیمی و تربیتی ترقی پر رواں دواں ہے۔ تعلیم و تربیت کے لیے انرجی بہت ضروری ہے اور انرجی کے لیے اچھی خوراک۔ بہترین خوراک کا تصور روٹی کے بنا بہت دشوار ہے اور طلبہ و اسٹاف کی اتنی بڑی تعداد کو متعین وقت میں روٹی مہیا کرنا مشکل کام تھا،   لہذا جامعہ نے بآسانی  روٹی کی فراہمی کے لیے ایسی “روٹی  میکرمشین” خریدی جو ایک گھنٹے میں ایک ہزار روٹی بنا سکتی ہے۔ اور اسی کے افتتاچ کی مناسبت سے یہ تعلیمی و تربیتی پروگرام مرتب کیا گیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سمیر اوکئے صاحب نے طلبہ کو مدارس کے ثقافتی و تہذیبی پس منظر اور اسلامی تناظر کا خیال رکھتے ہوئے عصری علوم سے آگاہی کو ضروری قرار دیا۔ جماعت المسلمین کے صدر ناظم چوگلے صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں اساتذہ کو ایسی تدریسی حکمت عملی اختیار کرنے کی ترغیب دی جس سے مدرسہ کے طلبہ میں خود اعتمادی ، مسئلے کے حل کی صلاحیت ،تنقیدی سوچ اور بہتر زندگی گزارنے کی فکر و صلاحیت جنم لے۔ مدیر الجامعہ ڈاکٹر سفیان قاضی مدنی نے اپنے خصوصی خطاب میں مدارس کے ہمہ جہت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے کہ مدارس کے طلبہ کے قدموں کی آہٹ ہر میدان میں سنائی دے۔ دین و دنیا دونوں کی راہبری کا کام علماء کا ہے۔

فيسبوك
تويتر
LinkedIn
Pinterest

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

Social Media
Recent posts